بھارت میں چور فرار ہونے کی کوشش میں دیوار پر پھنس کر رہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے کیے گئے کیونکہ چور فرار ہونے کی کوشش میں دیوار پر پھنس گیا تھا جسے بعد میں ریسکیو کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص عمارت کی دیوار سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور درمیان میں پھنس جاتا ہے اور الجھن کا شکار ہوجاتا ہے کہ اب جائے تو جائے کہاں۔
عمارت کی چوٹی پر موجود لوگ اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ گھبرا کر چیخ رہے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ بھارت میں ایک چور، جرم کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے، عمارت کی دیوار پر پھنس گیا وہ حرکت کرنے سے قاصر تھا، جب راہگیروں نے یہ غیر معمولی منظر دیکھا تو وہ ہنسی روک نہ سکے اور ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
ڈرامائی طور پر اس واقعے نے جرائم کے نتائج کے بارے میں ایک مضبوط پیغام بھیجتے ہوئے بہت سے لوگوں کو خوش کر دیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین اس صورتحال پر ہنس پڑے جب کہ دوسروں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔