تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خاتون نے سیکیورٹی گارڈ پر تھپڑ برسا دیے، ویڈیو وائرل

بھارت میں اپارٹمنٹ کے باہر خاتون نے سیکیورٹی گارڈ پر تھپڑ برسا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے شہر نوئیڈا میں ایک خاتون نے ایک عمارت کے سیکورٹی گارڈ پر تھپڑ برسا دیے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو گارڈ کے پاس جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے پھر جھگڑے کے بعد خاتون گارڈ پر ہاتھ اٹھاتی اور اسے تھپڑ مارتی نظر آتی ہے۔

عمارت کے دو دیگر سیکورٹی گارڈ نے واقعے کو دیکھتے ہوئے اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

اس کلپ کو نکھل چودھری نامی صارف نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا اس نے اس کے کیپشن میں لکھا، ’’نوئیڈا سیکٹر 121 میں کلیو کاؤنٹی سوسائٹی میں گیٹ کھولنے میں تاخیر پر خاتون نے سیکورٹی گارڈ کو تھپڑ مارا جبکہ خاتون پیشے کے اعتبار سے پروفیسر ہیں۔

اطلاع کے مطابق اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واقعے کی ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا کچھ صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کیا، اس طرح کے واقعات باقاعدگی سے صرف گڑگاؤں / نوئیڈا میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟” ایک اور نے پوچھا کہ پروفیسر صاحبہ ایسی ہیں تو ہمارا معاشرہ کیسا ہوگا؟

Comments

- Advertisement -