پوپ کارن کو ہزاروں لوگ شوق سے کھاتے ہیں اور خاص طور پر ٹی وی شوز یا پھر سنیما گھروں میں اکثر لوگ پوپ کارن کھاتے نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کسی کو صرف ایک پوپ کارن بناتے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں کانٹینٹ کری ایٹر الونا لووین نے صرف ایک پوپ کارن بنا کر لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک پوپ کارن کا تکڑا فرائی پین میں رکھتی ہیں اس پر تیل کا قطرہ چھڑکتی ہیں اور تھوڑا نمک ڈال کر اسے بنانا شروع کردیتی ہیں۔
خاتون کافی دیر تک اس پوپ کارن کو فرائی پین میں گھماتی رہتی ہیں اور بالآخر وہ بن جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ویڈیو نے مجھے حیران کردیا ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز مل چکے ہیں۔‘
کئی صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے صبر کا امتحان لیا گیا ہے جو ہم اس ویڈیو کو آخر تک دیکھتے رہے ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا کوئی اور بھی فرائی پین کے ساتھ اس طرح کرتا ہے کیا۔‘