ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ویڈیو: خاتون نے تنگ کرنے والے شخص پر تھپڑ برسا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پونے میں مسافر بس میں خاتون نے نشے میں دھت شخص کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر گریبان سے پکڑ کر تھپڑ مار دیے۔

واقعہ مسافر بس میں گزشتہ روز پیش کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

خاتون کی شناخت پریا لکشرے کے نام سے ہوئی جو شرڈی کی اسپورٹس ٹیچر ہیں، خاتون شوہر اور بیٹے کے ساتھ بس میں سفر کررہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے انہیں ہراساں کیا جواب میں لکشرے نے اس کی پٹائی شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہا ہے لیکن خاتون اس کے گریبان کو پکڑ کر 26 سے زائد تھپڑ برساتی ہیں، کچھ دیر بعد کنڈکٹر نے بھی اسے مارا۔

خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو تھانے لے جایا گیا تاہم تھانے میں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، پولیس تقریباً آدھے گھنٹے بعد پہنچی اور شکایت درج کیے بغیر معاملہ حل ہوگیا۔

نشے میں دھت شخص کی بیوی نے خاتون سے معافی مانگی اور ان سے مقدمہ درج نہ کروانے کی اپیل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں