خاتون سوتی رہی اسی دوران بستر پر سانپ آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو تمام واضح وجوہات کی بنا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں خاتون کو سوتے اور بستر پر سانپ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون جیسے ہی بیدار ہوئی تو خوف سے چیخنے لگی۔
خوش قسمتی سے سانپ بالآخر اس سے دور ہوگیا جس سے اسے حفاظت کی طرف بھاگنے کا موقع ملا۔
وائرل ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم بہت سے لوگوں نے قیاس کیا ہے کہ سانپ عورت کا پالتو جانور تھا اور وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے اداکاری کررہی تھی۔
ویڈیو کو امیزنگ نیچر کے ہینڈل سے گزشتہ روز شیئر کیا گیا تھا جسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوئے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ’اس مذاق کے پیچھے کون ہے؟‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ زہریلا نہیں ہے۔‘ تیسرے نے کہا کہ ‘میں پہلا کام جو کروں گا وہ دوڑنا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اسے دیکھتے ہوئے میرا پورا جسم کانپ گیا۔‘