اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سال نو 2025 پر یو اے ای میں 2 نئے عالمی ریکارڈز قائم، حیرت انگیز ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے نئے سال 2025 کی آمد پر جشن منانے کے دوران دو نئے عالمی ریکارڈ بنا لیے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائر ہو گئیں۔

متحدہ عرب عمارات میں سال نو کی آمد پر راس الخیمہ، ثقافتی موضوعات کی نمائش کرنے والے ڈرون اور آتش بازی کے مظاہروں سے جگمگا اٹھا۔ جبکہ ابوظہبی کے شیخ زید فیسٹیول میں 53 منٹ کے آتش بازی کی گئی۔

 

- Advertisement -

راس الخیمہ نے آتش بازی اور ڈرونز کے شاندار نمائش کے ساتھ دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے۔

پہلا ریکارڈ ڈرون کے ذریعے بنائے گئے درخت کی سب سے بڑی فضائی تصویر کا تھا جب کہ دوسرا سمندری خول (سیپ) کی سب سے بڑی فضائی تصویر کا تھا۔

 

یہ کارنامے اسٹوری ان دی اسکائی کے عنوان سے ایک ہیریٹیج تھیم والے شو کا حصہ تھے، جس میں امارات کی پرل ڈائیونگ کی میراث سے لے کر اس کے متحرک ماحولیاتی نظام تک کی بھرپور ثقافت اور تاریخ کا جشن منایا جاتا ہے۔

ایونٹ میں روایتی آتش بازی کو جدید ترین تھری D ڈرون فنکاروں کے ساتھ ملایا گیا، جو واٹر فرنٹ کے 5 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے تھے۔ آتشبازی اور ڈورن شو کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد لوگ وہاں جمع ہوئے۔

 

راس الخیمہ ٹور ازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راکی فلپس نے کہا، اس طرح کے بامعنی ڈسپلے کے ساتھ دو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرنا اس اختراعی جذبے اور ثقافتی فخر کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری امارات کی تعریف کرتا ہے۔ یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب امارات نے سال نو کے جشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کو توڑا اور نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

دوسری جانب ابوظہبی کے شیخ زید فیسٹیول میں 53 منٹ تک مسلسل آتش بازی کے مظاہرہ کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں