بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں نے آپ کی فلم کا پرومو دیکھا مجھے بہت اچھا لگا۔‘

- Advertisement -

ودیا سے کہا جاتا ہے کہ ’ان کی فلم نہیں آرہی کتاب آرہی ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’ہاں، میں نے آپ کی بُک کا پرومو دیکھا بہت اچھا لگا۔‘ انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’کتاب کا پرومو کہاں ہوتا ہے۔‘

ودیا بالن مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تو میں نے ایسا کیا دیکھا جو مجھے اچھا لگا۔‘

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

واضح رہے کہ ودیا بالن متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ’ڈرٹی پکچر‘۔ ’ہماری ادھوری کہانی۔‘ ’بھول بھلیاں‘ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں