جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

خاتون بیگ میں بچھوؤں کو دیکھ کر خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریا سے چھٹیاں منا کر کروشیا پہنچنے والی خاتون اپنے بیگ میں بچھوؤں کی بہتات دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کروشیا میں اپنی چھٹیاں منانے گئیں اور واپسی پر وہ اپنا بچھوؤں سے بھرا سوٹ کیس دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

خوفزدہ خاتون نے اینیمل کنٹرول سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا۔

اینیمل کنٹرول کے مطابق بچھوؤں میں مادہ بچھو اور اس کے 17 بچے شامل ہیں، اس وقت تمام بچھوؤں کو لینز اینیمل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آسٹریا میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے اس سے قبل بھی کروشیا میں سے چھٹیاں منا کر آنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کروشیا میں بچھو عام ہیں لیکن یہ خطرناک نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں