پولینڈ میں نوجوان نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور ہیلی کاپٹر میں سواری کرکے آسمان پر ’میری می، (مجھ سے شادی کرو گی)‘ لکھا، دل کی شکل بھی بنائی۔
یکم دسمبر کو پولینڈ کے دیہی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان اپنی گرل فرینڈ اولیویا اور پائلٹ کو ہیلی کاپٹر لے گیا، 15 منٹ کے سفر کے دوران وہ ایک نو فلائی زون پہنچے اور 700 فٹ کی بلندی پر چڑھ گئے۔
وہاں انہوں نے ایک گھنٹے تک الفاظ ’میری می‘ اور آسمان پر دل کی تصویر کشی کی۔
بعد میں ایک فلائٹ ریڈار نے فضائی ڈسپلے کی تصویر حاصل کی، فلائٹ ریڈار کے مطابق جب ہیلی کاپٹر واپسی کے لیے ہوائی اڈے کے قریب تھا تو پائلٹ نے الیگزینڈر کو سگنل دیا۔
اس کے بعد اس نے اولیویا سے اپنے موبائل فون پر ہیلی کاپٹر کی پرواز کے راستے کو ٹریک کرنے کو کہا۔ فلائٹ کا راستہ دیکھ کر اولیویا جوش میں چیخ پڑی اور فوراً "ہاں۔” کہہ دیا، پھر الیگزینڈر نے اولیویا کو منگنی کی انگوٹھی پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق اس کا پائلٹ اور الیگزینڈر کو ہی علم تھا جبکہ اس یادگار اور منفرد تجویز کو بنانے کے لیے پوری پرواز کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔