ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ظہیر خان کی مہندی پر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ظہیر خان اور ساگاریکا گھاٹکے کی مہندی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک ہونے والی شخصیات نے نوبیہاتا جوڑے کو مبارک باد دی اور مہندی کے پروگرام میں خوب رقص کیا۔
اس موقع پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی تقریب میں شریک ہوئے جن کی آمد مہمانوں کے لیے کافی خوشگوار ثابت ہوئی کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی دوست کے ساتھ خوب رقص کیا۔
مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی، خبریں زیرگردش
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ششمتا سین، چک دے انڈیا کے ڈائریکٹر کرتسی راوت، بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور اُن کی اہلیہ سمیت ویران کوہلی نے بھی ڈانس کیا۔
ویڈیو دیکھیں
واضح رہے کہ ظہیر خان نے رواں سال مئی میں اداکارہ کے ساتھ منگنی اور پھر 23 نومبر کو شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس کے وجہ سے دونوں شخصیات خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھارتی کپتان اور انوشکا نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی تاہم اب یہ دوریاں ختم ہوچکی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔