منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانےوالےکپتان بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کپتان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں اپنی چٹھی ڈبل سنچری بناکر ویرات کوہلی نے بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف اپنی چھٹی ڈبل سنچری بناکر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف 243 رنز بنائے جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے 6 ڈبل سنچریاں 18 ماہ میں اسکور کیں اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے ایک ہی سیریز میں 2 ڈبل سنچریاں بنائیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان سے قبل برائن لارا کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز تھا۔ انہوں نے 5 ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں