ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‏’قیادت چھوڑنا میرے لیےجذباتی لمحہ ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کرنا اعزاز ہے ٹی20کی قیادت چھوڑنا یقیناً میرےلیےجذباتی لمحہ ‏ہے۔

نمیبیا کے خلاف میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی نے کہا کہ چیزوں کو صحیح تناظر میں رکھنا ہوگا یہ میرے لیے ‏اپنے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کا صحیح وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 2 میچوں میں ہم نےبہادرانہ کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اگلے تین میچوں میں ٹیم کی ‏کارکردگی شاندار رہی، لڑکوں نے ایونٹ کو انجوائے کیا۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہم اس ورلڈ کپ میں زیادہ آگے نہیں گئے ہیں لیکن ہم نے ‏T20‎‏ میں ‏کچھ اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور ایک ساتھ کھیلنے کا لطف اٹھایا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیمیبا دونوں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں۔

بھارت کو گروپ میں بڑی ٹیمیوں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے ساتھ ہی اس ‏کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اس نے اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی کوشش کی لیکن ‏کیویز کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست کے بعد یہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

نمیبیا نے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ جیسی ٹیم کو شکست دے کر اپنے لیے سپر 12 کی راہ ہموار کی تھی، جبکہ ‏اس نے دوسرے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا تاہم اسے افغانستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ‏شکست کا سامنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں