بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے کیریئر کے دوران مشکل بولر سے متعلق بتا دیا۔
آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کوہلی سے اس بولر کا نام پوچھا گیا جس کا سامنا کرتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔
جواب میں ویرات کوہلی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا نام لیا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بولر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بمراہ نے انہیں آئی پی ایل میں ایک سے زائد مرتبہ آؤٹ کیا ہے یہاں تک کہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران بھی بمراہ کو کھیلتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میچ چل رہا ہو۔
مایہ ناز بیٹر نے کہا کہ بمراہ کی ہر گیند کو کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور میں کہنا چاہوں گا کہ یہ سب سے مزیدار لیکن سخت چیلنج ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں وکٹ ویرات کوہلی کی حاصل کی تھی۔