اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کو پھر سے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈریسنگ روم میں بدمزگی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی کو پھر سے کپتان بنانے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔

آسٹریلیا سے چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں کافی تناؤ آچکا ہے، کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی ٹیم کو سنبھالنے کی صلاحیت پر بھی بھارتی بورڈ کے حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

اس پریشان کن ماحول میں بھارتی ٹیم کو بارڈر- گواسکر ٹرافی کے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے اور اس کے لیے سڈنی میں پانچواں اور آخری ٹیسٹ جیتنا بھارت کے لیے ضروری ہے۔

- Advertisement -

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیسٹ سیٹ اپ میں روہت کے برقرار رہنے کا امکان نہیں ہے، تاہم وہ فوری طور پر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کریں گے۔

ٹیم میں پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کرنے سے بچنے کے لیے روہت اس طرح کے فیصلے سے فی الحال اجتناب کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم میں غیریقینی کی کیفیت ہے اور سابق کپتان ویرات کوہلی بظاہر قائدانہ کردار میں واپس آسکتے ہیں، کوہلی جاری سیریز کے دوران میدان میں زیادہ مستعد نطر آرہے ہیں۔

وہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوران اکثر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے نظر آئے ہیں، ایسے اشارے ہیں کہ موجودہ سیریز میں خاص طور پر کوہلی نے زیادہ ذمہ داری اٹھائی ہے۔

تاہم سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں آئی ہیں کہ روہت شرما کو پانچویں ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں