منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

آسٹریلیا سے بدترین شکست، کیا کوہلی نے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لی، اس دوران بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے آؤٹ آف فارم ہونے پر سابق کرکٹرز ہوں یا شائقین ہر کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے۔

آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی، جبکہ بھارت کا فائنل سے پتہ صاف کردیا۔

- Advertisement -

کوہلی کے بارڈرگواسکر ٹرافی میں اچھے رنز نہ بنانے اور مسلسل وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہونے کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کیریئر کے مستقبل پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف بارڈرگواسکر ٹرافی کے 5 میچز میں اسٹار بلے باز صرف 190 رنز بنا سکے۔

وہ اس سیریز میں 9 اننگز میں 8 بار کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے، بولر ان کی تکنیکی خامیاں جان چکے ہیں اور ان کا آسانی سے شکار کررہے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما مسلسل رنز نہ بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ہوئے جس کے بعد کوہلی کے بھی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوہلی ابھی ریٹائرمنٹ لینے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ کوہلی نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا عزم کر رکھا ہے۔

شان مسعود اور بابراعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

ایک سابق بھارتی سلیکٹر نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کی کارکردگی یا فارم کی بنیاد پر روہت شرما یا ویرات کوہلی کو ٹیم میں منتخب کرنا بہت مشکل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں