تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ویرات کوہلی انوشکا کی کس بات سے متاثر ہیں؟

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ انوشکا شرما سے متاثر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ انوشکا شرما سے بہت متاثر ہیں، وہ صحیح بات پر قائم رہتی ہیں اور چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو انوشکا کی وہ صلاحیت جس نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ایک شخصیت سے میں ملنا چاہتا تھا اور میری ملاقات نہیں ہوسکی وہ مشہور گلوکار کشور کمار تھے۔

ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

جنوری 2021 میں انوشکا اور ویرات کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام وامیکا رکھا۔ رواں سال ویرات اور انوشکا نے انسان دوست منصوبے سیوا کا اعلان کیا جس میں وامیکا بطور پارٹنر تھیں۔

اداکاری کے محاذ پر انوشکا شرما اگلی بار ‘چکڑا ایکسپریس’ میں نظر آئیں گی، جہاں وہ خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی ٹیم ان دنوں ایشیا کپ کھیلنے میں مصروف ہے جس میں ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -