تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’تنقید کے وقت ٹی وی کی آواز بند کردیتا ہوں‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ جب مجھ پر تنقید کے وقت ٹی وی کی آواز کم کردیتا ہوں۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی خراب کارکردگی کے باعث ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں اور انہوں نے خود پر ہونیوالی تنقید کو لے کر بات کی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے رواں سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے ناقدین کو روکنے کے لیے وہ ٹی وی کی آواز بند کردیتے ہیں۔

رواں آئی پی ایل کے سیزن میں سن رائزز حیدر آباد کے خلاف ایک بار پھر ’ گولڈن ڈک ‘ پر آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ مبصرین نے کوہلی کو کھیل سے بریک لینے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان پر تنقید کرتا ہے تو وہ ٹی وی کی آواز کم کردیتے ہیں اور ان آوازوں پر توجہ بھی نہیں دیتے۔

کوہلی نے مبصرین کے تبصرے پر کہا تھا کہ وہ لوگ وہ محسوس نہیں کرسکتے جو میں کرتا ہوں، وہ لوگ میری زندگی نہیں جی سکتے، وہ ان لمحات کو محسوس نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بھی ویرات کوہلی کی فارم بحال نہ ہوسکی ہے اور وہ گزشتہ 100 اننگز میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -