منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

یہ اسٹار اپنی ٹیم کو بہت آگے لے کرجائے گا، ویرات کوہلی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویرات کوہلی نے اپنے ہم عصر کرکٹر کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی ٹیم کو بہت آگے لےکر جائے گا۔

بھارتی سپر اسٹار بیٹر نے اپنی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے نئے کپتان رجت پاٹیدار کی تعریف کی اور انھیں کافی باصلاحیت قرار دیا، ان کے مطابق دائیں ہاتھ کے بلے باز رجت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں طویل عرصے تک فرنچائز کی قیادت کریں گے۔

آر سی بی ان باکس ایونٹ میں بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے نوجوان پلیئر رجت پاٹیدار کو ایک حیرت انگیز ٹیلنٹ قرار دیا۔

رجت پاٹیدار کا تعارف کرواتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جو لڑکا اگلا آنے والا ہے، وہ ایک ایسا لڑکا ہے جو آپ لوگوں کی طویل عرصے تک قیادت کرے گا، اس لیے اسے ہر ممکن محبت سے نوازیں۔

آر سی بی کے سابق کپتان نے شائقین سے بھی کہا کہ وہ رجت پاٹیدار کی پورے ٹورنامنٹ میں حمایت کریں، کوہی نے کہا کہ رجت ایک بہتری کھلاڑی ہے، یہ ہم سب جانتے ہیں، لیکن ان کے کندھوں پر ایک بڑا بوجھ آگیا ہے،

کوہلی نے کہا کہ وہ اس حیرت انگیز فرنچائز کے لیے بہت اچھا کام کریں گے اور ٹیم کو آگے لے جائیں گے، ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2025 کے سیزن سے پہلے، سبھی کو توقع تھی کہ فرنچائز کی جانب سے فاف ڈو پلیسی کو چھوڑنے کے بعد کوہلی کپتانی سنبھال لیں گے۔

تاہم آئندہ آئی پی ایل 2025 سیزن سے پہلے رجت پاٹیدار کو آر سی بی کے نئے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے آیا کہ رجت فرنچائز کو پہلی مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں