تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں چار روزہ پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے، لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ویرات کوہلی 23 رنز پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہونے لیکن ماننے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد سابق بھارتی کپتان کو 33 رنز پر امپائر نے پھر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا اس فیصلے پر بھی کوہلی اعتراض کرتے ہوئے پویلین روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ لیسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھارت نے اپنی ٹیم 246 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔

بھارت کی جانب سے سریکر بھرت 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر روہت شرما 25، شبھمن گل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

لیسٹر شائر کی جانب سے رومن واکر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ لیسٹر شائر کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے، بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں اور بھارت کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Comments