پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی کے ہمشکل نوجوان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے مداح محمد ارمان ملک کو دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن انہوں نے ویرات کوہلی سے مشابہت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ارمان ملک کو بھارتی ٹیم کی کٹ پہنے ویرات کوہلی کی نقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان نے خود کو ویرات کوہلی کا ڈائی ہارٹ فن قرار دیا اور لکھا کہ ’آئیڈیل کی طرح نظر آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیست میں کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی تھی اور بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 295 رنز سے فتح حاصل کی۔

کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر 400 رنز اسکور کیے تھے اور اپنی 81ویں انٹرنیشنل سنچری مکمل کی تھی۔

یہ آسٹریلیا میں کوہلی کی ساتویں اور کینگروز کے خلاف مجموعی طور پر نویں سنچری تھی۔

ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر ہم وطن سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ یا جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 6 ٹیسٹ سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد سے سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ویرات اور روہت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں