بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے گرائونڈ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے ہم عصر کھلاڑی کو دھمکی دی تھی۔
آئی پی ایل میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ویرات کوہلی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان ہونے والے میچ میں انھوں نے مخالف کھلاڑی ایشانت شرما کو کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔
ویرات کوہلی ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ہر ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
بھارتی اسٹار بیٹر نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے پہلے میچ کے حوالے سے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو کہ ایڈن گارڈن میں کولکتہ اور بنگلورو کے درمیان کھیلا جارہا تھا اور گرائونڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
کوہلی نے بتایا کہ میں نے اور ایشانت نے ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن سے قبل ایشانت دورہ آسٹریلیا سے واپس آئے تھے اور انھوں نے بال بھی ہیرو کی طرح لمبے رکھے ہوئے تھے۔
ایشانت کے ساتھ کافی کھیلنے کے باوجود وہ میچز میں ایک الگ ہی لیول پر بولنگ کرتے تھے، میں میچ میں اسٹار کی طرح برتائو کررہے تھے جس پر میں نے انھیں کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔
اسی میچ میں بعدازاں ویرات کوہلی کو اشوک ڈنڈا نے دوسرے ہی اوور میں آئوٹ کردیا تھا، انھوں نے اس میچ میں 5 بالز پر صرف ایک رن بنایا تھا، بنگلورو کی ٹیم یہ میچ 140 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی تھی۔
رائل چینلجرز کے ساتھی پلیئر نے ویرات کوہلی کی انگلی پر دانت کاٹ لیا