آیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خزانہ اورایف بی آر کے حکام شریک ہیں جس میں آئی ایم ایف کیساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8ہزار 453 ارب ٹیکس جمع کیا جس میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 4 ہزار 27 ارب روپے جمع ہوئے۔
جولائی تا مارچ 3956 ارب ہدف کے مقابلے نان ٹیکس ریونیو میں 71 ارب کا اضافہ ہوا، پہلے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں833 ارب 84 کروڑ جمع کیےگئے۔
صوبائی حکومتوں نے9 ماہ میں 684 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو کہ صوبائی حکومت کے ٹیکس ریونیو ہدف سے 78ارب روپے زیادہ رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائمری سرپلس، ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔