اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہونگے، جس میں شرائط پر عملدرآمد سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا عمل تیز کردیا۔

وزارت خزانہ حکام اورآئی ایم ایف کےدرمیان ورچوئل مذاکرات آج سےشروع ہوں گے ، معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ایم ای ایف پی پر مذاکرات کرے گی۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف وفد نے9 فروری کو ایم ای ایف پی کا مسودہ وزارت خزانہ حکام کودیاتھا،وزارت خزانہ حکام ایم ای ایف پی مسودہ کا جائزہ لےکر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔

وزارت خزانہ حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو حکومتی اقدامات اور فیصلوں سے آگاہ کیا جائے کا اور باقی ماندہ شرائط پر تیزی سے عمل درآمد اورتمام مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جائے گی۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پلان آئی ایم ایف کو شیئرکر دیا گیا ہے اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ای سی سی سےمنظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت ٹیکس اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور چند روز میں 170ارب روپے کا منی بجٹ آئے گا۔

سیلز ٹیکس کا ریٹ 17سے بڑھاکر 18 فیصد کرنے کی تجویزاور منی بجٹ کے تحت تحت مختلف اشیاء پر ٹیکس,ڈیوٹیزکا ریٹ بڑھانےکی تجویز ہے جبکہ حکومت ڈیزل پر لیوی میں 10 روپےکا اضافہ اور فی لیٹر50روپے کی جائے گی ساتھ ہی گیس کی قیتموں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے، حکومت کو نویں جائزے کو کامیابی سے جلد مکمل کرنے کی توقع ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں