جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خروج وعودہ ویزا: سعودی حکام کی اہم وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری ویزا) سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایک شہری نے محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے پوچھا کہ فیملی ڈرائیور کے ویزے پر زیادہ سے زیادہ کتنی مدت کے لیے خروج وعودہ ویزا حاصل کیا جاسکتا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے کے لیے اقامہ کی مدت کا تعین کرنا لازمی ہے، فیملی ڈرائیورز یا گھریلو ملازمین کے اقامہ کی انتہائی مدت تک کےلیے خروج وعودہ ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اگر اقامہ کی مدت میں 10 ماہ باقی ہیں تومدت کے اختتام سے چند دن قبل تک کا خروج وعودہ حاصل کیاجاسکتا ہے تاہم یہ بھی ذہن نشین رہے کہ خروج وعودہ کی فیس ماہانہ بنیاد پر جمع کرائی جاتی ہے۔

سعودی قوانین کے مطابق خروج عودہ کی ماہانہ بنیاد پر فیس سو ریال ہے اس حساب سے اگر 10 ماہ کا خروج وعودہ درکار ہوگا تو اس کے لیے 1000 ریال فیس جمع کرائی جائے گی۔

سفری پابندی کے شکار غیرملکی ملازمین کیلئے سعودی حکومت کا بڑا ریلیف

قبل ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ کمپنی کے غیرملکی ملازمین خروج وعودہ پر گئے تھے لیکن سفری پابندی کے باعث وہ مذکورہ ممالک میں پھنس گئے اور اب تک مملکت نہیں آسکے ہیں، کیا ان کے اقامے کی تجدید ممکن ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک گئے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی اختیاری سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں