لاہور: مختلف طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا جہاں طلبا نے شرپسندوں کی تخریب کاری پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق طلبا نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی سلامتی منسلک ہے، جناح ہاؤس کو دیکھ کر شدید افسوس ہوا، اللہ ہمیں ایسی آفات سے بچائے۔
طلبا نے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری ریڈ لائن ہے، پاک فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، شرپسند ان کے ماسٹر مائنڈ، سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
- Advertisement -
طلبا نے مزید کہا کہ پوری 23 کروڑ عوام سمیت پاکستان کے طلبا بھی اس بات کی پُر زور اپیل کرتے ہیں، شرپسندوں، فسادیوں اور احسان فراموشوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔