مدینہ منورہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جاسکے گی۔
رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولﷺکی آسانی سے زیارت کرسکیں گے۔مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺکی زیارت کے لیے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کرکے زیارت کے لیے بکنگ کی جاسکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر بیس منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺکی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلیے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسول ﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔
گزشتہ سال اگست میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی، ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سال 2025 کے حج کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : 2025میں کون لوگ حج نہیں کر سکیں گے؟ ایڈوائزری رپورٹ
موصولہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج کے لیے سفر پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔