تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یہ مشروب پیئں اور پائیں وٹامن بی 12 کا خزانہ

انسانی صحت کیلئے وٹامن بی 12 ایک انتہائی اہم غذائی جزو ہے جو جسمانی نشوونما، خلیے کی تولید اور خون کی تشکیل کا ذمہ دار ہے جو ایک مشروب میں باآسانی دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ وٹامن بی 12 جسم کے بنیادی سطح کے فنکشن کو منظم کرتا ہے اور خون کی کمی، تھکاوٹ اور ہاتھوں اور پیروں میں بے حسی یا جھنجھناہٹ کا علاج کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ ایک بنیادی غذائی جزو ہے جو خون اور اعصابی خلیات کو صحت مند رکھتا ہے اور ڈی این اے کی تیاری میں سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی کمی جسم کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، آئرن اور کیلشیم کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کی کمی ان دنوں بہت سے لوگوں میں دیکھنے کو ملتی ہے، جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے بہت سی چیزوں کی درست سطح کا ہونا ضروری ہے۔

وٹامن B12

اگر ضروری غذائی اجزاء میں سے کسی کی کمی ہو تو اس کی علامات واضح طور پر نظر آنے لگتی ہیں اور اس کی وجہ سے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وٹامن بی 12کی کمی کو دور کرنے کے لیے خوراک پر خصوصی توجہ دیں۔

یہاں ہم آپ کو ایک ایسے صحت بخش مشروب کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو وٹامن بی 12 کی کمی کو کافی حد تک پورا کر سکتا ہے۔ جی ہاں ! وٹامن بی 12 کی کمی پر قابو پانے کے لیے چھاچھ پیجیے

 بہترین صحت کے لیے چھاچھ کے فوائد

ماہرین کے مطابق وٹامن بی12 کی کمی پر قابو پانے کے لیے سبزیوں میں بہت سی چیزیں ہیں جو وٹامن بی 12 کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتی ہیں۔ دہی سے بنا چھاچھ وٹامن بی-12 کی سطح کو بڑھانے میں انتہائی مؤثر ہے، ہمارے جسم کو روزانہ 2.4ایم سی جی وٹامن بی12 کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ ایک کپ چھاچھ پیتے ہیں تو جسم کو تقریباً 0.8ایم سی جی وٹامن بی12 ملتا ہے، جو اس کا ایک تہائی ہے۔ ماہرین کے مطابق چھاچھ کا پانی آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ گٹ مائیکرو بیوم اور گٹ فلورا کے لئے بہت اچھا ہے، اور بہتر گٹ صحت وٹامن بی-12 کے جذب کو بڑھاتا ہے۔

 چھاچھ

ہمارا جسم کھانے سے وٹامن بی 12 کو دو طریقوں سے جذب کرتا ہے، سب سے پہلے معدے میں موجود تیزاب بی12 کو اس سے منسلک پروٹین سے الگ کرتا ہے۔ یہ بی12 پھر معدہ کے ذریعے بنائے گئے پروٹین سے منسلک ہو جاتا ہے اور ہمارا جسم اسے جذب کر لیتا ہے، گٹ فلورا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق چھاچھ پروبائیوٹک ہے۔ اس لیے یہ معدے کی صحت کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔ اگر آپ چھاچھ (پروبائیوٹک) کے ساتھ سلاد (پری بائیوٹک) لیتے ہیں تو یہ مرکب آپ کے جسم کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -