جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’شاہ رخ خان‘ کا لقب حاصل کرنے والا اداکار جس کی پہلی فلم ہٹ رہی مگر اب وہ۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک اداکار نے رام گوپال ورما کے ساتھ فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور فلمساز کی فلم نے انہیں بہترین ڈیبیو اور بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دلانے میں مدد کی لیکن اس اداکار کی قسمت ایک جیسی نہیں رہی۔

ڈیبیو کرنے کے کچھ عرصے بعد وہ بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا۔ اگر آپ اب بھی پہچان نہیں پائے تو وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ وویک اوبرائے ہیں۔

اگرچہ وویک اوبرائے نے خود کو بالی وڈ سے دور کر لیا ہے لیکن انہوں نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کے دوران ہونے والی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔

- Advertisement -

ہٹ ثاب ہونے والی فلم ’ساتھیا‘ ابتدائی طور پر وویک اوبرائے کو پیش کی گئی تھی لیکن وہ کردار ادا کرنے سے ہچکچا رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں وویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ فلمساز شاد علی بچپن کے دوست کی طرح تھے، انہوں نے ایک دن مجھے بلایا اور کہا کہ وہ مجھے کچھ دکھانا چاہتے ہیں، پھر انہوں نے مجھے ایک تامل فلم کا ٹیپ دکھایا جس کا نام Alaipayuthey تھا۔

’انہوں نے بتایا کہ وہ یہ فلم بنا رہے ہیں لہٰذا میں اس میں میڈی کا کردار ادا کروں لیکن وہ اُس وقت فلم ’کمپنی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھا تو میں نے انکار کیا۔ لیکن بعد میں تامل فلم کا اختتام دیکھ کر رویا۔ میں نے رام گوپال ورما سے بات کی اور پھر آخر کار میں نے ساتھیا سائن کی۔‘

شوٹنگ کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے بتایا کہ ساتھیا ایک چھوٹے بجٹ کی فلم تھی اور صرف مرکزی اداکارہ رانی مکھرجی کے پاس میک اپ وین تھی، مجھے ریسٹورنٹ کے باتھ رومز یا ہوٹل کے واش رومز میں جا کر کپڑے وغیرہ تبدیل کرنے پڑتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں کون ہوں، میں ٹرائیپوڈ کو کندھے پر اٹھا کر عملے کے ساتھ چلتا تھا، میں نے فلم کیلیے 22-23 گھنٹے لگاتار شوٹنگ کی۔

اپنی پہلی فلم کی زبردست کامیابی کے بعد وویک اوبرائے مغرور ہوگئے اور کئی فلموں کو مسترد کر دیا۔ آدتیہ چوپڑا فلم ’ہم تم‘ میں وویک اوبرائے اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

آدتیہ چوپڑا نے اداکار سے کہا تھا کہ ’آپ میں شاہ رخ خان بننے کی صلاحیت ہے لیکن آپ شاہ رخ خان نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کو پہلے ہی لگتا ہے کہ آپ شاہ رخ خان ہیں‘۔

بے پناہ شہرت حاصل کرنے کے فوراً بعد وویک اوبرائے نے ایشوریا رائے کو ڈیٹ کیا جو پہلے ہی سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے اداکار کا فلمی کیریئر شدید متاثر ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں