بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز سے نواز دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز سے نوازا ہے۔
بحرین کے سرکاری حکام نے ان کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔
ٹیلی وژن اداکار یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔
ویوین دسینا نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں اور مجھے ملنے والی تمام محبتوں کے لیے شکر گزار ہوں، میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ محنت اور خلوص کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ ایوارڈ میرے یقین کو مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے بحرین میں اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیار نے ان کے سفر کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔
ویوین ڈیسینا مشہور بھارتی ٹیلی ویژن شوز جیسے مدھوبالا، شکتی، اور صرف تم میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ بگ باس 18 میں بھی وہ رنر اپ رہے تھے۔