تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کیے جانے والے نئے فیچر سے صارفین اب وائس میسج کو سننے کے بجائے اسے پڑھ سکیں گے۔

بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے اسپیچ ریکگنیشن فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -