کراچی کی سیاسی صورت حال میں نئی ہلچل، آصف زرداری کے قریبی ساتھی نے نئی جماعت بنالی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رہنما فیصل رضاعابدی نے دوبارہ سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی سیاسی تنظیم بنالی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی نے سیاسی تنظیم کا نام وائس آف شہدا رکھا ہے وہ کل پریس کانفرنس میں سیاست میں انٹری کا اعلان کرینگے۔
فیصل رضاعابدی پیپلز پارٹی کے رہنمااورآصف زرداری کےقریبی ساتھی تھے انہوں نے دس سال قبل سیاست سے علیحدیگی اختیار کرلی تھی۔