بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور بی اےاپی اراکین پارلیمنٹ موجود شریک تھے۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کےانتخاب سےمتعلق بات چیت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیراعظم کومکمل یقین دہانی کروائی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی کو دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر مشکور ہیں، ہماری پارٹی آپ کیساتھ کھڑی ہے، ملک کوآگےلےجانےکیلئےآپ کےوژن کی مکمل حمایت کرتےہیں۔
جام کمال نے کہا کہ چئیرمین کا انتخاب نمبر گیم ہے اس مرتبہ پھرسرپرائز دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نےیوسف رضاگیلانی سےہونےوالی ملاقات سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کےانتخاب کیلئےسب سےووٹ مانگوں گا۔