تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ووٹرلسٹ: الیکشن کمیشن نے اہم پابندی لگا دی

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ نظر ثانی پر معمور عملے کے تبادلے اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے عملے کے تبادلے اور تقرریوں ‏پر پابندی عائد کر دی۔ ‏

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق اب صوبائی حکومتیں ‏ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایسے کسی افسران کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے جوکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ‏ووٹرز فہرست کے عمل شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں آر اوز کی تعیناتی کے بعد ان کے تبادلے کیے گئے تھے سندھ اور پنجاب میں ‏ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے لیے گئےافسران جن کو آر اوز بنایا گیا تھا ان کے تبادلے کیے گئے تھے جس کی وجہ ‏سے ووٹرز فہرست کے کام میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جو کے رجسٹریشن افسران بھی ہیں ان کو بہت پریشانی ‏کا سامنا تھا۔

اس عمل سے گھر گھر ووٹرز فہرست کے تصدیقی عمل میں پریشانی ہورہی تھی۔

Comments

- Advertisement -