تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’فاسٹ بولر آتا تھا تو گیند چھوڑ کر سائیڈ ہوجاتا تھا‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے کوئی فاسٹ بولر آتا تھا تو گیند چھوڑ کر سائیڈ میں ہوجاتا تھا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام میں سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، مصباح الحق اور فاسٹ بولر وہاب ریاض شریک تھے، پروگرام کے دوران مصباح نے وہاب ریاض سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

مصباح الحق نے بتایا کہ 2011 کے ورلڈ کپ کے دوران پریکٹس کے دوران فٹبال کھیل رہے تھے اس دوران وہاب کی ٹیم ہار رہی تھی پھر میں گول کرنے کے لیے آگے بڑھا تو وہاب ریاض نے ایسی سلائیڈ کی میں پلٹتا ہوا دور گرا اور دو دن بعد میرا پاؤں سوجھ گیا تھا۔

وسیم اکرم نے پوچھا کہ اس سے آپ نے کیا سبق سیکھا؟ اس پر مصباح نے کہا کہ میرے سامنے کوئی بھی فاسٹ بولر آتا تھا تو گیند چھوڑ کر سائیڈ میں ہوجاتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ سب سے پہلے وہاب کو اپنی ٹیم میں شامل کرلوں۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں فٹبال کھیلنے کی اجازت نہیں ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ فٹبال کھیلنے کے لیے کرکٹرز کے مسلز عادی نہیں ہیں، اگر میچ سے قبل پریکٹس کے دوران کک کے ٹھیک نہ لگی یا مس کردی تو انجری کا خطرہ ہوجاتا ہے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ اب ’فٹ والی بال‘ کھیلی جاتی ہے اس میں ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے جو آئے اسے زور سے کک ماریں کہ وہ آکر پوائنٹ بچا ہی نہ سکے۔

Comments

- Advertisement -