اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، ان کی اہلیہ نے بھی وہاب کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض آج اپنی 34ویں سالگرہ منارہے ہیں، وہاب ریاض کو آئی سی سی، پی سی بی کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی وکٹ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ کیا ہمیں اس طرح کے کچھ اور اسپیل دیکھنے کو ملیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے فاسٹ بولر کی وکٹوں کی تعداد بھی شیئر کی، وہاب ریاض نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 110، 83 ٹیسٹ وکٹس اور ٹی ٹوینٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وہاب ریاض عالمی کپ 2019 میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، واضح رہے کہ فاسٹ بولر یہ اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

وہاب ریاض کو سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں، مداح ورلڈ کپ 2015 میں فاسٹ بولر کے طوفانی اسپیل کو بھی شیئر کررہے ہیں جس میں انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کو پریشان کردیا تھا۔

فاسٹ بولر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر وہاب ریاض کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ بہت اچھے اور سچے ہیں، میری زندگی آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں