بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دورہ جنوبی افریقہ: ڈراپ ہونے پر وہاب ریاض برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سلیکشن پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے سلیکشن کمیٹی پر ‏تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منتخب کھلاڑیوں کا ڈومیسٹک میں زیادہ تجربہ نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑی کا ناکام ہونا برداشت نہیں کیا جاتا، نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں ‏شامل کرنا چاہیےْ

واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا ‏گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

 ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ،ارشد اقبال ، آصف علی ، دانش عزیز ،فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ،سرفراز احمد ، شاہین آفریدی ، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ، عبد اللہ شفیق ، دانش عزیز ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ،امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شاہین آفریدی اور عثمان قادرشامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں