ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’ہم ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں مشیر کھیل اور سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ہم ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچتے ہیں اس بار بھی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لاہور کے گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فخر زمان ہمارا اثاثہ ہے، فارم کا ایشو ہر کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتا ہے، ہمیں فخر کو سپورٹ کرنا چاہیے، وہ اکیلے میچ جتوا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے تجربے کے مطابق پی سی بی نے کبھی تین سال کا سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا، سننے میں آ رہا تھا کہ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن نہیں کر رہے تھے، ہو سکتا ہے ذکا اشرف نے سینٹرل کنٹریکٹ میں یہ شق ڈالی ہو کہ پرفارمنس نہ دی تو سینٹرل کنٹریکٹ واپس لے لیں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے،کھلاڑیوں کی باتیں نہیں مانی جا رہی تھیں ، شاید اس وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پر سائن نہیں ہو رہا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کھلاڑیوں کا حق پہلے ہے باقی چیزیں بعد میں آتی ہیں، اچھا ہے الیکشن ہو جائے تاکہ ہمیں بھی کچھ سکون ملے۔

ساتھ ہی وہاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گی، ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں