جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کرکٹر وہاب ریاض نے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے طلبا کے لئے اہم اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور موجودہ نگراں حکومت پنجاب میں مشیر کھیل کا عہدہ رکھنے والے وہاب ریاض نے موسم گرما کی تعطیلات میں طلبا کے لئے اسپورٹس سمر کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

وہاب ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ جون تا اگست مختلف کھیلوں کے کیمپس نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے،لاہورکےتمام نجی،سرکاری اسکولزکو سمرکیمپ میں شرکت کی دعوت ہے،والدین بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کےدفاترسے رجسٹریشن فارم لےسکتےہیں۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بتایا کہ ہاکی،کرکٹ،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور مارشل آرٹس کیمپ لگیں گے، ٹینس،سوئمنگ،آرچری اورجمناسٹک کےکیمپ بھی لگائےجائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں