تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر کی شامت آگئی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر کی شامت آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے اینٹی نارکوٹکس کے افسر سمیر وانکھڈے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

سمیر وانکھڈے پر کروز ڈرگ کیس میں آریان خان کو گرفتار نہ کرنے کے بدلے میں 25 کروڑ (بھارتی روپے) بطور رشوت مانگنے کا الزام ہے۔

اینٹی نارکوٹکس نے دو سال قبل کروز شپ پارٹی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آریان خان پر منشیات رکھنے اور انٹرنیشنل منشیات گینگ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے گرفتاری کے بعد 26 روز جیل میں گزارے تھے جس کے بعد ان کی ضمانت ہوئی تھی۔

گزشتہ سال مارچ میں کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ جاری کی تھی کہ آریان خان کے پاس سے منشیات کے کوئی ثبوت نہیں ملے، وہ کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گینگ کا حصہ نہیں، کروز شپ چھاپے میں بے ضابطگیوں کے باعث ان کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ پر این سی بی نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ پہلے دو عدالتوں نے ان مقدمات میں ضمانت مسترد کر دی تھی لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیورو کی جانب سے کی گئی کارروائی غلط تھی۔

این سی بی ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی کو بنانے کا مقصد کیس میں کرپشن کے زاویے کو دیکھنا تھا، اس کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے، این سی بی افسران کو غیر منصفانہ بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا اور کیس کے حوالے سے این سی بی افسران کے خلاف سیاست دانوں اور بد دیانتی رکھنے والے افراد کی جانب سے بہت سارے الزامات لگائے گئے۔

Comments

- Advertisement -