کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں کام کرنے والے تمام اداروں سے بھرپور تعاون کرینگے۔
کوریا میں اقوام متحدہ کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی کے زریعے خواتین کو با اختیار بنانے کے ایک بین الاقوامی کنونشن میں مختلف ممالک سے آنے والی شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے خواتین کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں تاہم اس سلسلہ میں بین الاقوامی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینٹر برائے پاکستان اور بین الاقوامی تعلقات کے زریعے عمل درامد کیا جائے گا تاکہ مختلف ویمن چیمبروں اور دیہی خواتین کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو سماجی اور اقتصادی بور پر با اختیار کرنے سے انکی زات کے علاوہ انکے خاندان، معاشرے اور ملکی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔