جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کےمنازل طےکررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے العربیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ممالک سے تعاون کرتے ہیں، خلیجی ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کشیدہ صورتحال سے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اسلام آباد چین اورامریکا کے درمیان پل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو چیلنجز سے نکال کر پاؤں پر کھڑا کریں گے ، کرپشن کے معاملے میں ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کے منازل طے کررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں