تازہ ترین

وقار یونس جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، رونے کی ویڈیو وائرل

آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایسے میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمنٹری باکس میں موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس افغانستان سے شکست کے بعد انتہائی دل شکستہ دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ کمنٹری پینل میں ان کے ساتھ موجود ساتھی افغانستان کی جیت پر ان کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہے، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وقار یونس کی آنکھیں نم ہیں اور وہ انتہائی رنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز ہی نہیں بلکہ شائقین کرکٹ بھی شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کی کارکردگی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ 350 کا ٹارگٹ دینا چاہئے تھا، اگر آپ بیٹنگ لے رہے ہیں تو اسے آپ کو ثابت کرنا ہوگا، جس طرح سے افغانستان نے بیٹنگ کی ہے، انہیں اسکور بنانے میں کسی قسم کی کوئی مشکل نہیں ہوئی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سارے کے سارے ڈرے ہوئے ہیں، بابر اعظم کی جگہ ایسا کپتان لانا چاہئے جو اپنی سوچ لے کر آئے، جو بغیر کسی ڈر کے میدان میں اترے۔

عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس نے کس طرح لاہور کو جتوایا تھا، اس نے ایسے فیصلے کئے تھے جو اس کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔ عاقب جاوید نے حسن علی اور وسیم جونیئر کی بولنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -