تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ وقار یونس کی پیشگوئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وکپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کا اب انتظار نہیں ہورہا۔

سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی تیم طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور اس حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔

وقار یونس نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی پیشگوئی کردی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بہت دلچسپ سیریز ہونے والی ہے اور شائقین کو اس سیریز میں بہت مشکل میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

ماضی میں بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور وقار یونس نے ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس سیریز کے لیے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، کینگروز 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

آسٹریلوی بورڈ کی تصدیق کے بعد پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، یہ دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی میں ہی ختم ہوگا۔

مقامات کی تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ انکے نائب ہوں گے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -