اشتہار

روسی حملوں میں سیکڑوں یوکرینی کھلاڑی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین نے روس کی جانب سے کیے گئے حملوں میں اب تک 262 ایتھلیٹس ہلاک ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر کھیل نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملوں میں ہمارے 262 ایتھلیٹس ہلاک جبکہ 363 کھیلوں کے میدان تباہ ہوگئے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک کے صدر نے یوکرین کا دورہ کیا جہاں وزیر کھیل نے ان سے درخواست کی کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، روسی ایتھلیٹس جنگ کے حامی ہیں۔

- Advertisement -

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل مقابلوں میں غیرجانبدار کے طور پر واپسی کی سفارش کی ہے تاہم اب تک پیرس اولمپکس 2024ء میں ان کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ایتھلیٹس کو کوالیفائنگ مقابلوں میں روسی کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا پڑا تو ہم مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز فروری 2022ء میں ہوا جو اب تک جاری ہے۔ متعدد یوکرینی کھلاڑیوں نے وطن کے دفاع کی خاطر ہتھیار اٹھا لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں