اشتہار

پاکستان کو جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کی وارننگ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی بحران میں گھری پی ڈی ایم حکومت کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ جرمنی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کی وارننگ دے دی۔

جرمن سفارتخانے کے اکنامک افئیرز نے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو خط لکھا دیا کہ مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کے آفیشل امپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ کمرشل امپورٹرز نے جرمنی سے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے آرڈر دے رکھے ہیں، اسٹیٹ بینک جرمنی سے الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلیے ایل سیز کھولنے نہیں دے رہا، جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

- Advertisement -

سفارتخانے نے خط میں لکھا کہ الیکٹرک کاروں کی درآمد کی اجازت نہ دینا پاک جرمنی باہمی تجارت کیلیے نقصان دہ ہے، ایل سیزکی اجازت نہ دینا جی ایس پی پلس رجیم سے انحراف ہے، جرمنی سے الیکٹرک کاروں کی درآمد نہ کرنا پاکستان کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، پاکستان جی ایس پی پلس سہولت سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں