بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میراڈونا کی موت طبعی تھی یا انہیں قتل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت طبعی تھی یا انہیں قتل کیا گیا ارجنٹینا میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی وزارت صحت نے میراڈونا کے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا، واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 4 روز قبل مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق میراڈونا کی نرس نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کرلیا، نرس کا کہنا تھا کہ جس دن میراڈونا کا انتقال ہوا اس دن وہ میراڈونا کے کمرے میں گئی ہی نہیں تھی، ان سے زبردستی بیان دلوایا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور میراڈونا کے نرسنگ پینل سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

مزید پڑھیں: عظیم فٹبالر میراڈونا چل بسے

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 4 روز قبل مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

خیال رہے کہ 60 سالہ فٹبالر کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ گھر پر ہی طبی عملے کی خصوصی نگرانی میں تھے۔

میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈکپ جیتا، ان کے انتقال نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو افسردہ کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں