راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر کم عمر ترین بولر کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی انجری کے حوالے سے حقیقت بیان کر دی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی اختتامی تقریب میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے انجری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نے کہا کہ کوئی بڑے مسئلے والی بات نہیں،انجری بڑی بھی نہیں ہے، آئندہ ایک دو روز میں مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔
🔴🏆📸😃 #PAKvBAN pic.twitter.com/40Qcfg82SQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2020
پیسر کا کہنا تھا کہ ایم آر آئی کی رپورٹ آگئی ہے جس میں کوئی خطرے والی بات سامنے نہیں آئی تاہم چند روز میں ٹریننگ شروع کردوں گا۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔
Naseem turned the match on its head as he accounted for the wickets of Najmul Hossain Shanto (38), Taijul Islam (0) and Mahmudullah (0) after he was recalled into the attack by Pakistan captain Azhar Ali in the final minutes of the evening session.#PAKvBAN https://t.co/OVtGEsQIcl pic.twitter.com/ubE0MLUvQx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2020
نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نظم الحسین، تیجل الاسلام اور محمود اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔ اس سے قبل 2002 میں فاسٹ بولر محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔