تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واسع جلیل اور ندیم نصرت کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں ندیم نصرت اور واسع جلیل نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں نمائندہ اے آر وائی نیوز جہانزیب علی سے گفتگو کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ پاکستان واپس جاکر اردو بولنے والوں کا گرینڈ الائنس بنایا جائے گا، ندیم نصرت بھی پاکستان آئیں گے، پاکستان ہمارا وطن ہے۔

واسع جلیل نے کہا کہ اس وقت مہاجروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، کراچی شہر کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واسع جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کے خلاف مذموم سازشیں کرتی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے، واسع جلیل

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 72 سال میں سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کیا گیا، پیپلزپارٹی سندھ میں رہنے والوں کا استحصال کررہی ہے، سندھ میں بسنے والوں کا استحصال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

واسع جلیل کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے پیپلزپارٹی مذموم سازشیں کرتی رہتی ہے، تعلیم، روز گار، کوٹہ سسٹم میں استحصال مکمل طور پر نظر آرہا ہے۔

سابق ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وائس آف کراچی کی ٹیم بہت جلد قوم کو اس متعلق آگاہ کرے گی، میری پاکستان واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، یقیناً ہم پاکستان آئیں گے، ہم پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -