پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمے داری صاحب اقتدارافراد کی ہے، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ پانی اورکچرے کے مسئلے پر ذمے داری سندھ حکومت کی ہی بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی ذمے داری صاحب اقتدارافراد کی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ پانی اورکچرے کے مسئلے پر ذمے داری سندھ حکومت کی ہی بنتی ہے، میں نے پانی نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا، میرے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

میئرکراچی نے کہا کہ لاڑکانہ اورسہون میں کراچی سے زیادہ مسائل ہیں جو10 سال میں حل نہ ہوئے، ہمیں جو پیسے دیے جاتے ہیں وہ تنخواہ اورپنشن میں نکل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے لیے دیے گئے پیسےجاری اسکیموں پرنکل جاتے ہیں، نئی اسکیموں اورکے ایم سی کی دیکھ بھال کے لیے پیسہ نہیں بچتا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے پانی کے مسئلے پر پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے،کراچی کے مفاد میں سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یکم جون کو میئر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ہر قسم کا مافیا موجود ہے، جن کی سرپرستی خود تھانے کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں