12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 53 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل  کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر  وسیم اکرم آج  اپنی  اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع  پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر  آئی سی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ سابق کپتان کو ان کی اہلیہ نے بھی ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باولر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو مبارک باد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی وسیم اکرم کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمر اکمل نے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ مبارک کہا۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے مداحو ں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ۔

 پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر  وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔

کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔

وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلےبا ؤلر بنے، 1992کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔

ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔

وسیم اکرم اب  پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں